ابنا: متحدہ عرب امارات کا اخبار گلف نیوز رپورٹ کی تحقیقات سے متعلق لکھتا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارک اوباما کی انتخابات کی وجہ سے اسلام فوبیا بڑھ گیا ہے اور دائیں بازو کے ریپبلکنز اسلام مخالف جذبات اور شرعی قوانین کے خوف کو ہوا دے رہے ہیں گلف نیوز میں مائیک اوریل لکھتے ہیں کہ شدید سردی کے موسم میں سکول پڑھنے والے مسلمان بچوں کو بس ڈرائیور کی جانب سے سڑک کنارے منجمد ہونے کیلئے چھوڑ جانا عام بات ہے اکثر بچے جب سکول پہنچتے تو ان کے ٹیچرز ایئر فریشنر نکال کر کلاس کے دیگر بچوں کو سپرے کرنے کا کہتے ۔ ایرا زونا میں 2افراد کو امریکی ایئر ویز کی پرواز سے اتار لیا گیا اور ان سے تفتیش کی گئی کیونکہ ایک مسافر نے انہیں غیر ملکی زبان بولتے سنا تھا۔ نائیجریا کے ایک باشندے کو صرف اس وجہ سے جہاز سے اتار لیا گیا کہ اکثر مسافروں کا کہنا تھا کہ اس نے واش روم میں بہت زیادہ وقت لگایا ہے۔ رپورٹ میں ایک مسلم پولیس افسر کا بھی ذکر ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ 2010ء میں گراؤنڈ زیرو پر نہیں جاتے کیونکہ انہیں اسلام کا پیروکار ہونے کی وجہ سے حملے کا اندیشہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز